اسلام آباد (ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استنی کی درخواست منظور کرلی،گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میںجوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔