اسلام آباد(ای پی آئی )اسپیشل سینٹرل جج اسلام آباد ہمایوں دلاور کیفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کیس کی سماعت ،عدالت نے خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون ملزمہ عظمیٰ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور پٹواری تعینات تھا۔

الزام ہے کہ ملزم نے جی 14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا، مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کیے گئے اور مبینہ جعلسازی سے اصل مالکان کے حقوق متاثر ہوئے۔