کراچی (ای پی آئی )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں باپ نے مالی دباؤں اور قرضوں کے بوجھ کے باعث اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق باپ ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔
مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔


