نوشہروفیروز(ای پی آئی ) نوشہرو فیروز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی بیھن کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ڈاکو ایک ویگو گاڑی، نقد رقم، سونا اور قیمتی سامان سمیت کروڑوں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ مورو درس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق رات ڈھائی بجے سے صبح پانچ بجے تک ڈاکو گھر کے اندر موجود رہے۔

ان کے چہرے اور ہاتھوں پر ماسک چڑھے ہوئے تھے۔ ایس ایس پی نوشہروفیروز روحیل کھوسو نفری کے ہمراہ ایم این اے ہاوس پہنچے اور تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

رپورٹس کے مطابق ڈاکو کچھ دور مورو شہر کے قریب چھوڑ کر ویگو گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے.

دوسری جانب یس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے ڈکیتی کا سختی سے نوٹس لےلیا۔اطلاع ملتے ہی ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو بمعہ متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، آئی ٹی، فرانزک اور فٹ ٹریکنگ ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔جائے واردات کا معائنہ کیا گیا، جیو فینسنگ کے کوآرڈینیٹس حاصل کیے گئے اور اہم شواہد اکٹھے کیے گئے۔

یاد رہے کہ ڈکیتی واردات کے دوران ایم این اے ذالفقار علی بہن اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔ جلد از جلد ملوث ملزمان اپنے منتقی انجام تک پہنچےگے۔