کراچی (ای پی آئی )سندھ کے ضلع جامشورو ڈائریا کا مرض پھیل گیا،تحصیل تھانو بلا خان کی یو سی مول میں ڈائریا سے 9 افراد جاں بحق ،محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق گوٹھ فیض محمد برو سے ہے جبکہ 2 کا تعلق قریبی گاؤں سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں میں صورتِ حال کنٹرول میں ہے مگر دیگر دیہات سے بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر پیر منظور نے بتایا کہ صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تھانو بلا خان نے کہا کہ علاقہ مکینوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے، اس کا مستقل حل نکالنا ہو گا۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک ڈسپینسری ہے جبکہ قریبی سرکاری اسپتال دور ہے جس کی وجہ سے مستقل طور پر طبی سہولتیں میسر نہیں ہوتیں۔


