اسلام آباد(محمداکرم عابد)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکثریتی گروپ کے قائد محمودخان اچکزئی ہی ہونگے ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ گئے ۔
متعلقہ فائل پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ضروری کاروائی کے بعد متعلقہ شعبہ میں موجود،اسپیکر کو ارسال کرنے کی تیاری فی الحال 74ارکان کی درخواست اسپیکر کو گئی ہے نہ سردارایازصادق نے کوئی اعتراض لگایا ہے ان کے حوالے سے خبریں فیک نکلیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے بھی قوم پرست رہنما کو گرین سنگنل دے دیا ہمیں ان کے اپوزیشن لیڈر بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے نہ ہم نے کسی اور کے لئے لابنگ کی ہے نہ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش رکھتا ہوں ،سربراہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی قیادت کو یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لئے اکثریتی گروپ کے نامزد محمودخان اچکزئی کی تقرری سے متعلق درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی متعلق برانچ میں موجود ہے قانونی مشاورت تقریباًمکمل کرکے فائل ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کے لئے فی الحال اسپیکر چیمبر ارسال نہیں کی گئی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے جب اسپیکر سردارایازصادق کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی فائل ہی نہیں بھیجی گئی تو ان کے کسی اعتراض کی بات کہاں سے آگئی، ابھی ان تک اسپیکر کے پاس فائل جانے کا مرحلہ باقی ہے ۔62.63پر جانچنے کی بھی بات نہیں ہوئی ،جب کوئی ایم این اے بن گیا تو آئینی طورپر وہ ہرپارلیمانی عہدہ کے لئے اہلیت رکھتا ہے ۔
دوسری طرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی اس معاملے میں ڈٹ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو پیغام بھیج دیا گیا ہے اپوزیشن لیڈر کے لئے نام تبدیل نہیں ہوگا سہیل آفریدی کے معاملے پر بھی چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر صوبہ کی اپوزیشن کی ساجھے کی ہَنڈیا چَوراہے پَرپھوٹ گئی ۔ اب اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بھی نئی تاریخ رقم ہوگی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کو بھجوائے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکثریتی گروپ کے قائد محمودخان اچکزئی ہی ہونگے


