اسلام آباد (ای پی آئی)
اسلام آباد بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر طارق علیم گل کو پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا نیشنل سیکرٹری کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بوائز اسکاؤٹس کے حلقوں میں اس فیصلے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ طارق علیم گل کی تعلیمی خدمات، تنظیمی صلاحیتوں اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کے لیے ان کی طویل جدوجہد کو سراہا جا رہا ہے۔ماہرین تعلیم اور اسکاؤٹنگ سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ طارق علیم گل کی بطور نیشنل سیکرٹری تقرری سے پاکستان میں اسکاؤٹنگ کے فروغ، نظم و ضبط اور کردار سازی کے اقدامات کو نئی توانائی ملے گی۔


