اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران گراونڈز کی نیلامی روکنے سے متعلق حکم امتناع میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے صدر رسجا ابوبکر بن طلعت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے وکیل عمر اعجاز گیلانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی طرف سے خاتون وکیل سبین عدالت میں پیش، ایم سی آئی کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا ۔

سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نےاظہار برہمی کیا اور فاضل جج راجاانعام امین منہاس نے استفسار کیاکہ آپ نے ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کروایا ؟ عدالت میں موجود ھکام کی جانب سے تسلی بکش جواب نہ ملنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل جمعہ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔