اسلام آباد(ای پی‌آئی) اسلام آباد کے سیکٹر متاثرین نے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما و فوکل پریس پی ایم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا ہے.

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ سیکٹرزE_13,D_13,H_16,C_13، F13 اورC_16 کے متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو نہیں مانتے کسی کو بھی متاثرین کے حقوق پہ ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،سی ڈی اے اور بیوروکریسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے.

انکی رہائش گاہ ،شاہ اللہ دتہ ہاوس پہ متاثرین اسلام آباد کا اجلاس ہوا جس میں تمام متاثرہ سیکٹرز کے عمائدین نے بھر پور شرکت کی ،اس موقع پر لیگی رہنماوں ملک فوجدار،ملک مہربان اعوان،ملک نازک ،سید کفایت حسین شاہ،ذوالفقار شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے حقیقی وارثان کے حقوق پامال کرنے پر شدید احتجاج کیااور اپس کے اتحاد و اتفاق کا عہد کرتے ہوئےمسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا.

اس موقع پرسید ذیشان نقوی نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے حقوق پہ ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے سی ڈی اے اور بیوروکیسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ذیشان نقوی نے کہا کہ مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین اسلام آباد کا کیس وزیراعظم کو احسن انداز میں پیش کیا ،سیکٹرزE_13,D_13,H_16,C_13 اورC_16 ,F_13کے متاثرین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہیں ۔

ذیشان نقوی فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام کا کہنا۔تھا کہ شاہ اللہ دتہ میں جلد رجسٹریاں انتقال کھلیں گے،شاہ اللہ دتہ کو ماڈل ویلج بنوائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی سولہ سیکٹر کا ایوارڈ دفتروں میں بیٹھ کر کیا گیا سی ڈی اے کا 2008کے ایوارڈ اور گوگل و سپارکو کے سروے کو نہیں مانتے ،فزیکل سروے کیا جانا چاہئیے جو بچے اس وقت چھوٹے تھے آج بالغ ہو چکے ہیں انہیں ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین سی۔ڈی۔اے وزیر اعظم کو غلط بریفنگ نہ دیں ،سی۔ڈی اے سراسر زیادتی۔کر رہا ہے جس کو ہم نہیں مانتے_ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں عوام کا مقدمہ لڑِیں گے ہر فورم پہ جائیں گے ذیشان نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے عوامی نمائندوں اور تمام جماعتوں کے رہنماوں سے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لِئے ملاقاتیں کر یں گےہم متحد ہیں اوراتحاد و اتفاق۔سے اپنے حقوق لیں گے .

ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے صدارتی آرڈیننس لانے میں اہم۔کردار ادا کیا ہم ایک ایک متاثرہ شخص کو ان کا حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وعدہ کرتا ہوں جو جائز حقوق ہیں وہ لیکر دیں گے.

اس موقع پر ملک فوجدار،ملک مہربان،بشارت خان،ملک جلال،سید علی شاہ،ملک صابر ،ملک غلام دستگیر ،حماد شاہ،اعظم خان،عزیر خان ،طہ یاسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریفنگ دی مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ متاثرین اسلام آباد کا حقیقی چہرہ ہیں سی ڈی اے سفید ہاتھی اور کرپشن کی آمجگاہ، متاثرین کو کچلنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے متاثرین اسلام آباد نے کہا کہ سی ڈی اے کے بابووں دفاتر میں بیٹھ کر سروے کرتے ہیں اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں تمام متاثرین سی ڈی اے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر متحد ہیں اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے