اسلام آباد(پارلیمانی ڈائری محمداکرم عابد) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے حکومتی دورمیں رخصت ہوتے سال2025 کے پارلیمانی سال کے آخری قومی اسمبلی سیشن سے مکمل چھٹی کے لئے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی درخواست آگئی۔پارٹی قائداس سال پارلیمینٹ نہیں آئیں گے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لئے بھی ایک درخواست لکھ لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد رکن قومی اسمبلی نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ کی قومی اسمبلی کے جاری سیشن سے مکمل چھٹی کی درخواست آگئی حکومتی ارکان نے بلند آوازمیں منظوری دی۔منظوری پر درخواست گزار کی تنخواہ سے کٹوتی نہیں ہوگی درخواستیں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایوان میں پڑھیں ۔اور منظوری لی۔ دیگر ارکان کی درخواستیں بھی آگئیں ۔ قومی اسمبلی ضابطہ کار کے مطابق اگر کوئی چالیس دن تک غیرحاضر رہے تو اس کی قومی اسمبلی سے برطرفی کی قراردادآسکتی ہے چھٹی کی درخواستیں اس لئے بھی دی جاتی ہیں جبکہ وزراءاپنی عدم شرکت سے متعلق صرف آگاہ یعنی انفارم کرتے ہیں ۔

دوسری طرف پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کی نئی درخواست لکھ لی گئی ہے یہ درخواست کسی کے رابطہ پر لکھی گئی ہے ۔