کشمور(حاکم نصیرانی) خون کا رنگ سفید ہو گیا۔ لالچ نے انسان کو اندھا کر دیا۔ پہلے واقعے میں چچا نے بھتیجے کو گولیاں مار کر زخمی کردیاجبکہ بھتیجے نے چچا کا گھر اجاڑ دیا۔

دو مختلف واقعات میں دو عورتیں ایک کمسن بچہ اور ایک شخص قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پہلا واقعہ کشمور تھانہ کی حدود شاہی واہ کے قریب زمین کے کھاتوں کی معمولی تنازعہ پر چچا نے اپنے نوجوان بھتیجے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان آفتاب احمد کھوسہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں کشمور تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے رحیم یار خان ہسپتال متقل کیا گیا۔

دوسرا واقعہ کشمور کے کچہ کے علاقے گبلو تھانہ کی حدود گاٶں گلاب بنگوار میں پیسوں کی لین دین پر بھتیجے نے چچا کہ گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مہمان میاں بیوی ایک عورت ایک کمسن بچہ سمیت چار افراد موقعہ ہر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقتولین میں رحیم بخش مسمات گہنوری، مسمات ضمیراں، کمسن علی گل بنگوار جبکہ زخمی کی شناخت ہیبت بنگوار کے نام سے ہوئی۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گبلو سکھیو خان چولیانی کا کہنا تھا کہ واقعہ پیسوں کی لین دین پر رونما ہوا۔

لاشوں کو قانونی کاروائی اور زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا لیکن قاتل گھر خالی کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول بن گیا ہے۔