کشمور(رپورٹ حاکم نصیرانی)
وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کشمور ضلع کی تحصیل تنگوانی کے نواحی گاٶں رسول آباد کے رہائشی نوجوان حوالدار سبزل علی کا نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو پاک فوج اور سندھ رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر علی رضا بوزدار، ڈی ایس پی غلام سرور بُرڑو، معززین اور علاقہ مکینوں کے ساتھ سول و عسکری نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے شہید کی فیملی سے تعزیت کی۔ افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بہادر جوان جنہوں نے وطن و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک اور قوم کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مرحوم حوالدار سبزل ملک دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے والد تھے، جن کی قربانی نے پوری قوم کو جذبۂ حب الوطنی اور خدمتِ وطن کے جذبے سے سرشار کیا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قدم پر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔