کشمور(حاکم نصیرانی) کشمور شہر کے مرکز میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات،پولیس خاموش تماشائی بن گئی،ایک ہی دکان پر مسلسل دوسری واردات نے تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔

کشمور تھانہ کی حدود شہر کی گنجان آبادی والی بازار مراد واہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تاجر غلام سرور آرائیں کو ہتھیاروں کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس سلسلے میں چودھری غلام سرور آرائیں کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکوٶں نے اسلحہ کے زور پر آٹھ لاکھ سے زائد کی رقم اور دکان پر بیٹھے گراہک سے دو عدد جدید موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا تین ماہ قبل بھی نامعلوم ڈاکو مجھے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پولیس ان کا بھی تعاقب نہ کر سکی جس کی وجہ سے یہ واردات ہوئی۔ اگر پولیس پہلے ڈاکوٶں کا تعاقب کرتی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچاتی تو جرائم پیشہ افراد کو واردات کی ہمت نہ ہوتی۔

چودھری غلام سرور آرائیں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ کشمور میں ہم تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔