نوشہروفیروز:(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے شہر موروکی مرکزی سڑک پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا مزدور زخمی ہوگیا .
ضلع نوشہروفیروز کے شہر محرابپور کے بعد مورو شہر کے مین روڈ پر ڈاکؤں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں عبدالخالق مستوئی موقع پر جاں بحق جبکہ میر خان لنڈ شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال مورو منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈکیتی کے ارادے سے آئے ہوئے ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
واضع رہے کے گذشتہ رات بھی محرابپور میں اس قسم کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیاتھا۔ ان واقعات پرشہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع نوشہروفیروز کے امن و امان کی صورتحال سوالیہ نشان بن چکی ہے.


