شکارپور(ای پی آئی) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکارپورمیں باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پٔیش آیا ہے جس میں دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے زخمیوں میں دولہا الطاف مہر، ڈرائیور رمضان مہر اور بچہ محمد حسن مہر شامل ہیں.پولیس کے مطابق فائرنگ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں،

پولیس کا کہنا ہے کہ بارات شکار پور کے ٹاؤن رستم سے جیکب آباد جا رہی تھی

پولیس نے شکارپور واقعہ کوجتوئی اور مہر برادری میں کئی سال سے جاری دشمنی کا شاخسانہ قراردیا ہے تاہم مزید تفتش جاری ہے .