اسلام آباد (ای پی آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام زونل دفاتر اور ایئرپورٹس کے ڈیپارچر ایریاز میں پری ڈیپارچر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیے ہیں
ڈیپارچر فیسیلیٹیشن ڈیسک فوری طور پر فعال ہو گئے ہیں۔
یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان ڈیسکوں کے قیام کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کے طریقۂ کار، کلیئرنس اور سفری امور سے متعلق بروقت رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ سفر کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پری ڈیپارچر فسیلیٹیشن ڈیسک کے ذریعے مسافروں کو ان پرسن، ہیلپ لائن اور ای میل کے ذریعے معاونت فراہم کی جائے گی
جبکہ اس سہولت سے متعلق مکمل تفصیلات ہوائی اڈوں، بارڈر پوائنٹس اور ایف آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔


