لاہور(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وینزویلا پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی استعمار وینزویلا میں اپنے عزائم کی تکمیل نہیں کر پائیگا یہ صورتحال بیک فائر کر سکتی ھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرخواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملہ اسکی علاقائی خود مختاری اور عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ھے۔
اپنے بے رحم مفادات کے تحفظ کیلئے کمزور قوموں پر مختلف بہانے بنا کر سازش کے تحت براہ راست حملے کرنا یا انکی برھنہ حمایت کرنا امریکی استعمار کی فطرت اور روایت ھے-
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکہ کا وینزویلا پر یہ حملہ دنیا میں ھر طاقتور ریاست کو اپنی مخالف ریاست میں ایسی ھی من مانی مداخلت کرنیکا لائسنس ھے۔
آواز ِ دروں —•—
وینزویلا پر امریکی حملہ اسکی علاقائ خود مختاری اور عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ھے۔
اپنے بے رحم مفادات کے تحفظ کیلئے کمزور قوموں پر مختلف بہانے بنا کر سازش کے تحت براہ راست حملے کرنا یا انکی برھنہ حمایت کرنا امریکی استعمار کی فطرت اور روایت ھے-امریکہ کا…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 4, 2026
خواجہ سعد رفیق کے مطابق وینزویلین ڈکٹیٹر کو پکڑنے کی اور وینزویلا کو آزادی دلانے کی آڑ میں امریکہ وینزویلا پر کٹھ پتلی حکومت مسلط کرکے اسکے قدرتی وسائل پر قبضے کی شرمناک کوشش کریگا۔ نہیں لگتا کہ امریکی استعمار وینزویلا میں اپنے عزائم کی تکمیل کر پائیگا ! صورتحال بیک فائر کر سکتی ھے۔۔


