اسلام آباد (ای پی آئی ) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع بروز اتوار 25 جنوری بعد نماز ظہر فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا اجتماع میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ کرام کو دینی تعلیم مکمل کرنے پر اسناد اور دستار فضیلت سے نوازا جائے گا جبکہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے.
رکن شوری حاجی وقار المدینہ نے یہ بھی بتایا کہ الحمدللہ عزوجل اس سال دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ حفظ و ناظرہ اور درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 96915 ہے انہوں نے بتایا کہ درس نظامی و تخصصات مکمل کرنے والوں کی تعداد 5217 ہے جبکہ الحمدللہ عزوجل اس سال دعوت اسلامی کے مدارس میں حفظ مکمل کرنے والوں کی تعداد 18393 رہی اور ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد 64191 رہی اس کے علاوہ دیگر کورسز کرنے والوں کی تعداد 9114 رہی.
رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب نے اسلام آباد کے رہائشیوں سے بھی یہ کہا کہ ان بچوں کی دلجوئی کرنے کے لیے آپ بھی فیضان مدینہ اسلام آباد لازمی تشریف لائیں جبکہ اجتماع میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے.
رکن شوری حاجی وقار المدینہ نے کہا کہ اجتماع کا مقصد دینی تعلیم کے فروغ، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں علم دین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ اس موقع پر دعوت اسلامی کے اسلام آباد کے نگران مولانا بابر مدنی نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے شرکاء کی آمد متوقع ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ان شاءاللہ عزوجل اس اجتماع کو بھرپور انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو اس میں شرکت کی درخواست بھی کی


