خیرپور(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں اندوہناک واقعہ، سی سیکشن تھانے کی حدود سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی ٹکڑے شدہ لاش برآمد. ہوئی ہے .
تفصیلات کے مطابق خیر پور کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع گاؤں بگو میتلو سے ایک ماہ قبل سجاد میتلو ولد سومر میتلو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ آج گاؤں کے قریب ایک سیم نالے سے نوجوان کی ٹکڑے ٹکڑے کی گئی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی اور بعد ازاں لاش کو سول اسپتال خیرپور منتقل کر دیا۔
مقتول کی والدہ مسمات سکینہ میتلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے پڑوس میں رہنے والے روضی خان پٹھان اور دیگر افراد نے پہلے بھی ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں دھمکیاں دی تھیں پولیس نے شک کی بنیاد پر روضی خان پٹھان کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں،


