اسلام آباد(ای پی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کرکے سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم جاری کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے . دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلاء اور بانی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں

دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ رجسٹرار آفس نے ہماری اپیل پر اعتراضات لگا دیے تھے، ہمیں اُن اعتراضات کا علم ہی نہیں تھا، سزا معطلی درخواستیں دائر کیں تو پتہ چلا کہ اعتراضات ہیں، اپیلوں پر ایسے اعتراضات لگائے گئے جو بنتے ہی نہیں تھے، رجسٹرار آفس نے وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض لگایا اب خود ہی ختم کر کے وہی تسلیم کر لیا،

سلمان صفدر نے کہاکہ آفس نے اعتراض لگایا کہ فلیگ نہیں لگے ہوئے، ترتیب درست نہیں، جس پر جسٹس خادم سومرو نے کہا کہ آپ کی اپیلوں پر باقی اعتراض دور کر رہے ہیں، آپکی دونوں متفرق درخواستیں منظور کر لی ہیں، خالی ہاتھ تو نہیں بھیجا،