اسلام آباد (ای پیآئی) پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینلز کو پاکستانی فون نمبر استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا.
سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں خواجہ محمد آصف نے لکھا ہے کہ یہ ھمارے ٹی وی چینل پتہ نہیں کس چکر میں ھیں ۔ سارے غیر ملکی نمبر استعمال کرتے ھیں۔ جرمنی انگلستان وغیرہ کے نمبروں سے تبصرہُ کے لئے کال کرتے ھیں خدا کے لئے پاکستانی نمبر استعمال کرو ۔ اپنی شناخت تو ٹھیک رکھو۔
یہ ھمارے tv چینل پتہ نہیں کس چکر میں ھیں ۔ سارے غیر ملکی نمبر استعمال کرتے ھیں۔ جرمنی انگلستان وغیرہ کے نمبروں سے تبصرہُ کے لئے کال کرتے ھیں خدا کے لئے پاکستانی نمبر استعمال کرو ۔ اپنی شناخت تو ٹھیک رکھو۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 26, 2026
واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل فون کمپنیز کی جانب سے غیر معیاری فون سروس کی فراہمی کی شکایات زبان زد عام ہیں…


