اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی مولانا خادم رضوی کی وفات کے چھ سال بعد کے بعد انکی ضمانت منسوخی کیلئے دائر سرکاری مقدمہ نمٹا دیا ہے.

سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے سابق سربراہ علامہ خادم رضوی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی.

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ فریق خادم رضوی وفات پا چکے ہیں، اس کیس کا ٹرائل بھی مکمل ہوچکا ہے.

عدالت نے کیس غیر موثر ہونے کے سبب نمٹا دیا