اسلام آباد (ای پی آئی ) امریکہ ،ایران مذاکرات میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کیا کردار ہے ؟سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں ، ایک سوشل میڈیا صارف محمد اشفاق نے لکھا کہ ’اپنے سرکل میں نواز شریف کا مجھ سے بڑا فین اور کوئی نہیں۔ مگر میاں صاحب کو ہر مضمون میں مائی بیسٹ فرینڈ کی طرح فٹ کر دینے کی یہ عادت اتنی ہی قبیح ہے جتنی پی ٹی آئی کی جانب سے دنیا کے ہر معاملے کو خان صاحب سے جوڑ دینے کی۔ آج کی دنیا میں دونوں غیر متعلقہ ( ارریلیونٹ )ہو چکے ہیں
عمران حبیب نامی ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم ساجد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ایران میں مسعود پزشکیان اتنے ہی متعلقہ یا ریلیونٹ ہیں جتنا کہ آج کل نواز شریف سیاست یا حکومتی فیصلوں میں ہیں-
پاکستان میں امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں ، ایک طرف پاکستانی صحافی اور اینکرز اپنی اپنی رائے دے کر معاملے کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب عالمی میڈیا بھی اس کی بھر پورکوریج کررہا ہے ۔
مذاکرات میں پاکستانی میزبانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ہمدردوں، کارکنوں اور دونوں پارٹیوں کی جانب ہمدردی رکھنے والےصحافیوں کے مابین بحث بھی گرم ہوتی جا رہی ہے
حکومت پاکستان کو امریکہ ایران کے مابین رابطہ کار بننے اور مذاکرات کی میزبانی حاصل کرنے پر بڑی تعداد میں دنیا بھر سے ماہرین، تجزیہ کار اور صحافی سراہ رہے ہیں جبکہ بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں
یاد رہے کہ پاکستان کے سینیئر ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار ابصار عالم کے ولاگ کاایک کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہے
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی کردار ادا کیاابصار عالم کے مطابق ایک مرحلے پر ایران نے مذاکرات میں حصہ نہ لینے کی بات تھی کیونکہ اُن کا اعتماد نہیں تھا
ویڈیو میں ابصار عالم کہہ رہے ہیں کہ ’اُن کے ساتھ اسحاق ڈار، شہباز شریف اور آپ کو حیرانگی ہوگی ایک بات جو میں آپ سے شیئر کرنے جا رہا ہوں ابھی تک وہ چھپا پلیئر سامنے نہیں آیا تھا، اُس نے سارا کریڈٹ دوسروں کو دیا ہے، لیکن ایک ایسا مرحلہ آیا دو دفعہ کہ مذاکرات بالکل ٹوٹ گئے تھے، ایران کسی پر بھی اعتماد نہیں کر رہا ہے، اور ایران جنگ جاری رکھنا چاہ رہا تھا، انہوں نے پوری تیاری کر لی تھی کہ اُن پر حملہ ہوگا اور وہ جوابی حملہ کریں گے اور اس وقت پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ نواز شریف کا ذاتی تعلق بہت گہرا ہے۔
صحافی ابصار عالم کےاس ویڈیو کلپ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار محمد اشفاق نے لکھا کہ ’اپنے سرکل میں نواز شریف کا مجھ سے بڑا فین اور کوئی نہیں۔ مگر میاں صاحب کو ہر مضمون میں مائی بیسٹ فرینڈ کی طرح فٹ کر دینے کی یہ عادت اتنی ہی قبیح ہے جتنی پی ٹی آئی کی جانب سے دنیا کے ہر معاملے کو خان صاحب سے جوڑ دینے کی۔ آج کی دنیا میں دونوں ارریلیونٹ ہو چکے ہیں-‘
عمران حبیب نامی ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم ساجد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ایران میں مسعود پزشکیان اتنے ہی متعقلہ یا ریلیونٹ ہیں جتنا کہ آج کل نواز شریف سیاست یا حکومتی فیصلوں میں ہیں-


