سیہون(ای پی آئی) سندھ کے صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کے مزار پر نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھول دی گئیں۔ مختیار ابڑو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے مطابق 4 روزہ گنتی کے بعد 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نقد برآمد ہوئے۔
مختیار ابڑو کے مطابق نذرانی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں نکلا، تاہم اس کی وزن اور جانچ مستقبل کے لیے مؤخر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوقاف حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور برآمد ہونے والی رقم نیشنل بینک میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مختیار ابڑو کے مطابق نذرانے میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے جبکہ سونا اور چاندی جانچ کے بعد توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔
ویڈیودیکھنے کیلئے کلک کریں
صوفی بزرگ لال شہبازقلندر کے مزار پرسونے چاندی کے علاوہ 2 کروڑ 38 لاکھ نذرانہ کی گنتی کا عمل ۔۔ویڈیو۔۔ https://t.co/RSzEaXbw0L pic.twitter.com/piT1TCzNsW
— Exact Press International (@ExactPressIntl) April 11, 2026
چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے مزید بتایا کہ وقت ختم ہونے پر باقی نذرانہ دوبارہ پیٹیوں میں بطور امانت محفوظ کر دیا گیا


