پڈعیدن( ای پی آئی) پڈعیدن کے قریب دریاخان مری کے گاؤں میں ہندو 13 سالہ لڑکی پوجا بھیل سے جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کے ایکشن لینے پر پولیس حرکت میں آگئی واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہاکہ زیادتی میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا، صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل کو تیز کیاجائے.

انہوں نے کہاکہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھی جائیگی، انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہاکہ بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم۔کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی