اسلام آباد(ای پی آئی) رہنما پاکستان مسلم لیگ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت نوجوان نسل کی کامیابی کی ضمانت ہے تعلیم کو عام کرکےایک مہذب معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ انٹرنیشنل کیڈٹ سکول اینڈ کالجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری روحیل مہدی پرنسپل مریم بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

انجم عقیل نے کہا کہ جی بارہ میں کیڈٹ سازی کا ادارہ قائم کرنا ایک اچھا اقدام ہے جس سے علاقے کے بچوں کو بہترین تدریسی سہولیت میسر آئیگی اور افواج میں شمولیت کیلئے قابلیت کے حصول کے موقع ملے گا۔

اس موقع پر چودھری روحیل مہدی نے کہا کہ علاقہ میں تعلیم کے شعبہ میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے فاطمہ انٹرنیشنل کیڈٹ سکول اینڈ کالج کے قیام عمل میں لایا ہے منفرد اور جدیدسکول کے قیام سے علاقہ کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پرنسپل مریم بشیر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تعلیم لازم و ملزوم ہے تعلیم کے بغیر ترقی کے خوابوں کو حقیقت میں نہیں بدلا جاسکتا۔۔