سکھر (ای پی آئی) سکھر کی مقامی عدالت نے تیزاب گردی کے واقعے کا جرم ثابت ہونے پرنامزد ملزم کو سزائے موت سنا دی

ملزم حاجی محمد مگسی نے سال 2022 میں دوستی نہ رکھنے پر نوجوان محمد عامر مگسی پر تیزاب پھینکا تھا تیزاب گردی کے اس واقعہ میں نوجوان عامر مگسی جاں بحق ہوگیا تھا

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سکھر پردیپ کمارنے تیزاب گردی کے واقعے کا جرم ثابت ہونے پرنامزد ملزم حاجی محمد مگسی کو سزائے موت سنا دی ہے .عدالت نے قرل کی دفعات میں سزائے موت سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہیں ہوجاتی۔ عدالت نے ملزم کو حکم دیا ہے کہ مجرم مقتول کے ورثا کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے گا اس ہرجانہ ادا نہ کیا گیا تومزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی.

تیزاب گردی کی دفعات کے تحت ملزم کو 14سال قید بامشقت بھی سنائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہےکہ ملزم ورثا کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے گا اگر یہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزم کو ایک سال مزید قید بھگتنا ہوگی.

قتل کا مقدمہ سکھر کے تھانہ سی سیکشن پر درج کیا گیا تھا.

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا