اسلام آباد(ای پی آئی) گریڈ 17 میں بھرتیوں سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے
جسٹس حسن رضوی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کرکے جواب طلب کرلیا ہے.
کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس حسن رضوی نے سوال اٹھایا کہ گریڈ 17 سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے بغیر کیسے ہو گئی۔کیا بھرتیاں کرتے ہوئے طریقہ کار فالو کیا گیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ 11 لوگوں کو گریڈ 17،18،19 میں بھرتی کیا گیا۔یہ تقرریاں سندھ حکومت کے پروجیکٹ میں کی گئی۔جس پروجیکٹ میں بھرتیاں وہ ختم ہو چکا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس حسن رضوی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بھرتیوں میں غلطی ہوئی جس کی تصیح کرنا چاہتے ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پروجیکٹ میں بھرتی ملازمین کو معاملہ پبلک سروس کمیشن کو ریفر کرنے کا حکم دیا ہے۔جس پر جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ آٹھ سال ملازمت کرلی ہے ان پبلک سروس کمیشن کو کلیئر کرلیں.


