اسلام آباد (ای پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا.
درخواست میں حکومت پاکستان اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔
استدعا میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ پٹرولیم مصنوعات ایران سے خریدی جائیں،
عدالت خلیجی ممالک سے رعائتی داموں پٹرولیم مصنوعات لینے کی کوشش کا حکم دے،
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ غریب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت چار سو روپے تک پہنچنا ظلم ہے،جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اور آئی ایم ایف کے نام پر قیمتیں بڑھانے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام آدمی کی زندگی تباہ کر رہا ہے، پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 3، 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔


