اسلام آباد (ای پیآئی) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کوررٹ )پاس) کو غیر قانونی نوٹس پر صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صحافتی تنظیم پاس کے ارکان نے متفقہ طور پر سپریم کورٹ بار کے میڈیا بائیکاٹ کا اعلان کردیا.
پریس ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ بار کے غیر قانونی نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے نام نہاد الٹی میٹم کو مسترد کردیا.
اس کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار کا خط آزادی صحافت اور عدلیہ تک رسائی کے حق پر حملہ ہے اور بار کا خط غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت اور عدلیہ تک رسائی کے حق کا دفاع کیا جائے گا سپریم کورٹ بار کے نوٹس کی قانونی حیثیت صفر ہے۔پ
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نوٹس سپریم کورٹ بار کے آئین کی بالادستی قانونی کی حکمرانی کے دعوی کے برعکس ہے۔ بار کا نوٹس سپریم کورٹ کے اختیارات پر تجاوز ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی جماعت ن لیگ کے حمایت یافتہ صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے پاس کے صدر کے نام خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا کو فراہم کیا گیا کمرہ سات روز کے اندر خالی کیا جائے ورنہ کارروائی کی جائے گی. جس کے ردعمل میں صحافتی تنطیم نے سخت رد عمل دیا ہے…


