کشمور(رپورٹ:حاکم نصیرانی) ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ آغا شیر زمان ونگ کمانڈر کرنل طلال احمد ضلع صدر شیعہ علماء کائونسل کشمور جمیل حیدر کے ہمراہ کا بخشاپور اور بڈانی کی امام بارگاہوں کا دورہ کر کے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا.

دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، روشنی پانی کی فراہمی، طبی سہولیات مجالس و جلوسوں کے روٹس پر کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامات اور خدشات سے کے حوالے سے آگاہی دی۔ ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ عزاداری پُرامن انداز سے ہو سکیں۔