اسلام آباد(ای پی آئی) سپریم کورٹ نے نجی کمپنی ایگزیکٹ کیخلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس میں نامزد ملزمہ عائشہ شعیب کیخلاف سرکار کی اپیل خارج کردی.
جسٹس ہاشم کاکڑ سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہ ڈگریوں والا کیس ہے؟ جس پر وکیل انور منصور نے بتایا کہ یہ ایگزیکٹ والا کیس ہے جس میں تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں اور سرکار کی موکلان کی بریت کیخلاف اپیلیں زائدالمعیاد ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ جس کو مرکزی ملزم بنایا وہ بری ہو چکا ہے۔خاتون کی بریت کیخلاف اپیل کیوں دائر کی گئی جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تا کہ مرکزی ملزم کی بریت کیخلاف بھی اپیل پینڈنگ ہے۔
وکیل انور منصور نے دلائل میں کہاکہ سرکار کی تمام اپیلیں زائدالمعیاد ہیں جبکہ مدعی مقدمہ نے نیچلی عدالت میں عدم شواہد کا اعتراف کیا۔
بعد ازاں عدالت نے حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے عائشہ شعیب کیخلاف سرکار کی اپیل خارج کردی.


