پشاور (ای پی آئی)پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ نے وطن عزیز کا 79 واں یوم ازادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے.
پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کا ایک انتہائی اہم اجلاس اج بروز 8 اٹھ اگست 2026 بمقام پشاور ہائی کورٹ باروم میں زیر صدارت چیف ارگنائزر لائرز ونگ محمد حبیب قریشی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی جبکہ عثمان خان ترلاندی جہانگیر خان خواجہ عماد انجم دورانی داؤد خان کاشف خان ترکیے اویس علی محمد معراج محمد ارشد روف غوری محی الدین جمروزخان افریدی کے علاوہ دیگر سینیئر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایجنڈے کے مطابق اپنے اپنے اظہار خیال کیا.
اجلاس میں مختلف اہم فیصلہ جات کیے گئے جن کے مطابق پاکستان کی 79 جشن یوم ازادی کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک اہم تقریب مورخہ 12 اگست بروز بدھ 2026 بمقام پشاور ہائی کورٹ بار میں دن 11 بجے منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و محنت افرادی قوت چوہدری سالک حسین صاحب ہوں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی قائدین سمیت سابق وفاقی وزراء ڈاکٹر محمد امجد، نیلوفر بختیار و ملک غلام مصطفی کے علاوہ دیگر صوبائی و مرکزی مہمان و قائدین شرکت کریں گے.
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق انے والے بار ایسوسییشنز کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کو ایئن و قانون کی بالادستی و حکمرانی کے مد نظر ایک طاقت اور قوت کے طور پر یہ اپنے اپنے امیدوار کومیدان میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور اپنے کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو دیگر لائرز فورم کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گی اور اپنی سفارشات قائدین کو پیش کرے گی اور پھر اس کے بعد بار ایسوسی ایشن میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ ایک منظم اور بھرپور طریقے سے طاقت کے ساتھ اپنے اپنے امیدواروں کو سپورٹ کیا جائے گا .
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کی ملکی و صوبائی و ضلعی تحصیل طور پر تنظیم سازی کا کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وکلاء کے درمیان ایک اہم طاقت بنانے کے لیے ممبر سازی مہم شروع کرنے سمیت دیگر فیصلہ جات کیے گئے تاکہ تنظیم کو مضبوط طور پر منظم کیا جا سکے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے اجلاس میں پاکستان ترکی اور سعودی عرب کے مابین اجتماعی دفاعی معاہدے پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا گیا اور اسے امت مسلمہ اور امہ کے لیے ایک بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے خصوصی طور پر چیف اف ڈیفینس فورسز جناب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمیت وزیراعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی عالمی سطح پر امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اجلاس میں اٹھ اگست 2016 کے کوئٹہ کے وکلا سانحہ کوٹا کے وکلا شہداء کی یاد میں ایک ایثال ثواب کا اہتمام کیا گیا اور ان کی مغفرت اور اعلی مقام کے لیے خصوصی طور پر اللہ سے دعا کی گئی جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی اور عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اجلاس کے اخر میں چیف ارگنائزر پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ محمد حبیب قریشی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتخاب خان چمکنی کو ان کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔


