اسلام آباد(ای پی آئی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ قومی ایام پر بے فکری ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑ سکتی ھے

اپنے تازہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ
ھم زندہ قوم ھیں —••— !!!

یوم ِ آزادی کی شب سڑکوں پر بے ھنگم شور ، نازیبا حرکات اور ھلڑبازی کا ایسا طوفان بدتمیزی برپا رھا کہ اللّٰہ کی پناہ ،جو کوئ کسی کام گھر سے نکلا توبہ توبہ کرتا واپس آیا ۔۔۔
پڑھے لکھوں ، ان پڑھ ، امیر ، غریب ، چھوٹے بڑے کی کوئی تمیز نہیں تھی

اسلام آباد میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ایک سرکاری تقریب کی سیکیورٹی کیلئے سب راستے بغیر کسی پیشگی اعلان یکایک بند کر دیے گئے، ھزاروں خواتین بچے بوڑھے افراد سڑکوں پرکئی کئی گھنٹوں تک خوار ھوئے ، کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔!!

پاکستان بنانے کیلئے اپنی جانیں ، عمریں ، عصمتیں ، جائیدادیں ، گھر بار قربان کرنے والوں کا ذکر کسی سیاسی یا سرکاری تقریب میں کہیں بھی سننے کو نہیں مِلا ،
سیاسی جماعتیں حسب ِ روایت سوئی رھیں ،
انجمن ھائے ستائش باھمی متحرک رھیں

اگر بدترین لاقانونیت ، غربت اور دھشت گردی کی شکار ریاست کا یوم ِ آزادی ریاست کو بحرانوں سے نکالنے کی تدبیر کرنے یا اسکے آئین کے تحفظ اور شہریوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کرنے یا تجدید عہد کرنے کی بجائے
محض جھنڈے لہرانا ، باجے بجانا ، ناچنا ، گانا ، ھلڑبازی ، کیک کاٹنا ، سٹیریو ٹائپ تقریبات اور ایک دوسرے کی تعریفوں میں قلابے ملانا ھی ھے تو یہ بے فکری ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑ سکتی ھے