اسلام آباد (ای پی آئی) وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کئے جانے کا امکان ہے ۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ حکومت ضمنی ایجنڈے کے ذریعے قومی اسمبلی میں آج اہم بل پیش کرے گی اور مذکورہ بل آج ہی قواعد معطل کرکے منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنے تمام اراکین کو آج ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے اور اہم قانون سازی کا یہ بل پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا پھر قومی اسمبلی اور بعد ازاں سینیٹ میں پیش ہوگا.

بل پر پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کےلیے رات گئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی ۔