اسلام آباد(محمداکرم عابد)سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے قومی تمغوں کے لئے خدمات کی جانچ پڑتال کی رپورٹ مانگ لی ۔کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور منسلک اداروں بشمول کسٹم افسران میں نقدانعامات کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے ،کمیٹی نے 698کلوکرام سمگل ہونے والی چاندی پکڑنے والے کسٹم کلکٹرکی گرفتاری خاندان پر تشدد اچانک تبادلے سے متعلق ہوشربا داستان کی رپورٹ بھی طلب کرلی فلمی مناظر کی کہانی ہے ۔
لاہورمینٹ ہاوس لے جانے کے لئے چاندی کے بکسوں کو تبدیل کرتے ہوئے کسی اور دھات کے سے لدھے ٹرک کسٹم قافلے میں شامل کردیئے گئے ،افسر کو نشان عبر ت بنانے کے لئے راتوں رات تبدیل کردیا گیا ۔کہانی دومئی سے18مئی 2026کے واقعات پر مشتمل ہے ۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ادارہَ پارلیمانی خدمات پاکستان کے ہیڈکوارٹر میںچیئرمین رانا محمودالحسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جن کو نشان عبرت بنانا چاہیے تھا انھیں نشان امتیاز دیا جارہا ہے ۔ مہنگائی کرنے پر اعزاز، بدامنی پر ایوارڈ ،وزیروں کی خوشامد پر ایوارڈ ، اس طرح اگر مجھے نامزدکیا جاتا ہے تو میرے لئے یہ شرمناک ہوگا ۔ ایوارڈز لینے والوں سے زیادہ اس سفارشی طریقہ کار کے تحت ایوارڈز سے انکار کرنے والوں کی عزت ہوگی ۔
وزیراعظم آفس سے معلوم کرکے کمیٹی کو بتایا جائے کہ تمغوں کے لئے نامزدگی کا طریقہ کار کیا ہے ؟کون اتھارٹی ہے کیا آزاد ذرائع سے متعلقہ شعبہ میں خدمات کی رائے لی جاتی ہے ۔ سفارشات کون تیار کرتے ہیں ؟ خدمات اور امتیازی کام جانچنے کا طریقہ کیا ہے ؟ خدمات کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار کیا ہے تمام ترتفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے ۔
ارکان کا کہنا تھا کہ نیپرا کے بننے کے بعد پاکستان سے بجلی غائب ہوگئی۔نیپرا کی کارکردگی بس بھاری تنخواہیں مراعات لینا رہ گیا ہے۔ارکان سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ برہمی کا اظہارکرتے رہے تاہم نیپرا سے کوئی تسلی بخش جوابات کمیٹی بھی لینے میں بے بس دکھائی دی ۔ کسٹم وئیر ہاؤس کوئٹہ میں پٹرول چھڑک کر آ گ لگائی گئی۔
ایڈیشنل آ ئی جی پولیس کے سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ میں سنسی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ دوفورمز پر تحقیقات ہوئی بعض ملازمین جاں بحق بھی ہوئے گئے تھے ۔ کمیٹی نے جے ئی ٹی کی رپورٹ طلب۔آگ لگائی گئی تاکہ اربوں روپے کے چوری سامان کا معاملہ دب جائے۔
کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لئے حکام کو آخری مہلت دی ہے ۔ کمیٹی نے بلوچستان میں تقریباً700کلوگرام سمگل چاندی پکڑنے والے کسٹم کی گرفتاری کے معمہ پر حیران رہ گئی ایمل ولی خان نے بتایا کہ دیرخیبرپختونخوا میں کچا مکان رکھنے والے اس افسر کو شاباش کی بجائے نشان عبرت بنادیا گیا ۔ بیس دن غائب رکھا گیا ۔ اب جیل میں ہے ۔کیا پاکستان میں سمگلنگ روکنا جرم ہے ،بلوچستا ن میں سمگلنگ آسان ،کاروبار تجارٹ خطرناک ہے ۔ بی ایل اے طالبان سے نمٹنے کا طریقہ کار نہ جانے والوں کو ایوارڈز دیئے جارہے ہیں ۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر خصوصی ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم آفس اور وزارت سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔معاملہ سلیم مانڈوی نے اٹھایا۔گیس پانچ سو روپے فروخت پر کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران منصوبے میں کون رکاوٹ ہیں ۔ اوگرا جواب نہ دے سکا تو ارکان نے کہاکہمنصوبے پر کام نہ ہوناعوام دشمنی ہے۔ ان کیمرہ اجلاس میں سب حاضر ہوں ۔ کمیٹی نے موبائل فون سمزکو شناختی کارڈ سے منسلک کرنے کے لئے بھی نادار پی ٹی اے کو طلب کرلیا ہے ۔


