اسلام آباد ای پی آئی) ملک بھرمیں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پاورڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آر ایل این جی کی کمی کے باعث ہونے والی لوڈ شیڈنگ اس وقت کم ہوگی جب آر ایل این جی کےکارگو پہنچیں گے.
آج جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں کل رات آر ایل این جی کی عدم دستیابی اور کارگو کے وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے 3600میگاواٹ اور منگلا سے پیداوار میں 195میگاوٹ کمی کے باعث رات کے پیک اورز میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک کی عارضی لوڈ منیجمنٹ کی گئی جبکہ پیک اورز میں فرنس آئل کے پلانٹس کو بھی بروہے کار لایا گیا تاکہ ملک میں رات کے اوقات میں بجلی کی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے ۔
اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ جیسے ہی آر ایل این جی کے کارگو پہنچتے ہیں اس عارضی لوڈ منیجمنٹ میں کمی لائی جائے گی ۔ بجلی کے صارفین سے رات کے پیک اوقات میں بجلی کے استعمال میں اعتدال لانے کی ضرورت ہے تاکہ لوڈمنیجمنٹ کو کم سے کم رکھا جائے ۔ دن کے اوقات میں کوئی بھی لوڈمنیجمنٹ نہیں ہوتی تاہم جس علاقوں میں نقصانات کی وجہ سے لوڈمنیجمنٹ کی جاتی ہے وہاں شیڈول کے مطابق بجلی مہیا کی جارہی ہے ۔
آر ایل این جی کی عدم دستیابی کی بنا پر رات کے اوقات میں عارضی لوڈ منیجمنٹ پر معذرت خواہ ہیں.


