اسلام آباد(ای پی آئی) آئینی عدالت میں زیرالتوا مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس امین الدین خان نے کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ لگوادیں.
چیف جسٹس امین الدین خان نے حکم جاری کیاہے کہ ہر وکیل کو دلائل دینے کیلئے صرف دس منٹ دیے جائیں گے دس منٹ مکمل ہوتے ہی کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ بیپ بجنا شروع ہو جاتی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ وکلا کے دلائل کا وقت کے تعین سے مقدمات کے کے جلد فیصلوں میں مدد ملے گی ۔


