اسلام آباد(محمداکرم عابد)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ کے دوران ایف بی آر حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 37 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ابھی تک دس ہزار سے کچھ زائد دکانداروں نے رجسٹریشن کرائی ہے.
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے دکانداروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی ان دکانداروں کیخلاف کارروائی اور جرمانوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔۔
اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس میں آسان کاروبار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔حکومت کی جانب سے واضح کیا گیاکہ پاکستان کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں سے مذاکرات ہوئے ہیں ۔
ارکان کمیٹی نے سوالات اٹھادیئے کہ37 لاکھ دکاندار ٹیکس نیٹ میں، رجسٹریشن صرف 10 ہزارکی ہوئی ہے جس پرایف بی آرنے انتباہ کرتے ہوئے دکانداروں کو خبردارکیا ہے کہ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے پر کارروائی ہوگی۔مذاکرات کرنے والوں میں کاشف چودھری اور اجمل بلوچ دونوں تاجررہنما شامل ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ اگر سینتیس لاکھ دکانداروں کو ہم ٹیکس نیٹ میں نہ لا سکے تو سو ارب روپے چلے جائیں گے یعنی صفر کچھ نہیں ملے گا ۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کاروبار آسان اسکیم ناکام ہو سکتی ہے ۔ملک بھر سے بھی تاجروں سے مشاورت کی گئی تھی ۔
کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ اس کے سسٹم کو آسان بنائیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آپ تاجروں سے مذاکرات تنظیموں سے مذاکرات کرتے ہیں۔ نچلی سطح پر دکانداروں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آپ کی کیا پلاننگ ہے آپ فارم کو آسان بنائیں سوشل میڈیا کی یہ خبریں درست ہیں کہ فارم سمجھ سے باہر ہے،بتایا گیا کہ ایک مہینے تک یہ رجسٹریشن ہوگی۔ دکانداروں و ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ۔
چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی مدد چاہیے ممبر ٹرانزیکشن انتہائی سخت رویہ اختیار کیے ہوئے تھے کہا کہ ہر صورت پانچ لاکھ تو میں نے رجسٹر کروانی ہی ہے۔
کمیٹی میں انتہائی بڑا بیان دیا ہے دوسری جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ پندرہ لاکھ کے حوالے سے تفصیلات حاصل ہو گئی ہیں۔ اب دیکھیں کہ یہ کیا معاملہ کس انجام کو پہنچتا ہے۔ کاروبار اسکیم پر سینیٹ کمیٹی میں بحث ہوئی ہے۔ سوالات اٹھے ہیں۔ اور اس کو انتہائی مشکل کو آسان بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاوس کے ہیلتھ اسٹاف کو چھ اعزازی ملنے تھے اس کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت صحت نے پولی کلینک کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں


