لانگ مارچ کے لیے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں اور لکی مروت لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نومبر 2025 میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہے۔
چیف جسٹس ایس ایم عریق شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


