پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق ہاؤس سے باہر نکلنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
پشاور میں ریڈ زون کو سیل کیے جانے اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے باہر جانے والے تمام راستے بند ہونے کے باعث وہ اور ان کے چند قریبی ساتھی وہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، قلعہ بالا حصار کے سامنے اور دیگر اہم داخلی و خارجی راستوں پر خیبر پختونخوا پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ صورتحال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری لانگ مارچ اور وفاق و صوبے کے درمیان حالیہ شدید سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے


