اسلام آباد (ای پی آئی) ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل (ای پی آئی نیوز) کا افتتاح کردیا گیا ۔ صدرنیشنل پریس کلب اسلام آباد محمد انور رضا نے فیتہ کاٹ کرنیوز ایجنسی کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا .
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں لگا رہا ہے . موجودہ نامسائد حالات میں اسلام آباد کے صحافیوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے. انہوں نے ادارے کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل (ای پی آئی) کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا تاکہ ادارے کو ملک بھرمیں مضبوط آواز بنایا جاسکے.

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کے افتتاح کے موقع پر دعا کی جارہی ہے
تقریب میں صدر نیشنل پریس اسلام آباد انور رضا کے علاوہ سابق صدرجرنلسٹ ایسوی ایشن اسلام آباد ہائیکورٹ ثاقب بشیر ، جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق ورک نائب صدر آر آئی یو جے چوہدری شاہد اجمل ،ریاض حسین اسسٹنٹ اوورسیز پاکستانی ،بیوروچیف کے ٹی این ٹی وی اسد اللہ شر ،نے خصوصی طور پر شرکت کی.

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کے افتتاح کے موقع پر ٹیم ممبران
مہمانوں کی آمد پر ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کے انچارج سینئرصحافی ممبر سپریم کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن عابد علی آرائیں نے اپنی ٹیم ممبران محمد فہیم عالم ، عبدالوہاب، معین الدین صادق ،افتخار حسین شاہ ،محمد یاسر غفور ،ابرار حسین شاہ کے ہمراہ استقبال کیا .

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کے افتتاح کے موقع پر ٹیم ممبران
اس موقع پر سینئر صحافیوں نے عابد علی آرائیں سمیت پوری ٹیم کو خصوصی طور پر مبارکباد اور مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی ۔

یاد رہے کہ ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل (ای پی آئی نیوز) ایک رجسٹرڈ نیوز ایجنسی ہے جس کا افتتاح کردیا گیا ہے، عنقریب ملک بھر میں نمئاندگان اور بیورو افس قائم کئے جائیں گے. اس خبر رساں ادارے سے انگلش ،اردو اور سندھی زبان میں خبروں کا اجرا شروع کیا گیا ہے .


