پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر خطے میں جاری کشیدگی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
فیلڈ مارشل اس اہم دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور خطے کے مجموعی سکیورٹی معاملات کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔اس دورے کا ایک اہم ترین پہلو ایران اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کلیدی کردار ہے