سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے جبکہ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ میر رضا کیس کی تفصیلی سات والیمز پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کو موصول ہو چکی ہے، جس پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے میٹنگ کر کے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دے دی ہے
واضح رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج ہے، میر رضا علی قتل کیس کے معاملے پر جسٹس عمر سیال پر مشتمل یک رکنی انکوائری کمیشن نے رپورٹ پیش کی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے اسی انکوائری کمیشن کی سفارش پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔