راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔ ڈاکٹروں کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ فالو اپ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیےگئے۔

طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد خصوصی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ بلاکس میں منتقل کردیا گیا۔