اسلام آباد (عابدعلی آرائیں ) مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت میں اسلام آباد پولیس میں سفارش پر بھرتیوں کا سکینڈل سامنے آگیا ، وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی شاہجہان خان کے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو لکھے گئے خطوط منظر عام پر آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی نے وزیراعظم ہاؤس سے 30افراد کی بھرتی کی سفارش کی ہے ، معاون خصوصی سردار شاہجہان یوسف کے آئی جی اسلام آباد کو لکھے چار خط سامنے آ گئے ہیں۔
خطوط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلاخط 25نومبر2022کو لکھا گیا ہے جس میں معاون خصوصی سردار شاہجہان یوسف نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ محمد یاسر ولد محمد صادق کو اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی کیا جائے۔
دوسراخط 22دسمبر2022کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد نوید ولد محمد سعید کو وفاقی پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی کیا جائے،
دوجنوری2023کو لکھے گئے تیسرے خط میں اسلام آباد ، پنجاب اوربلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے 7افراد کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے اس فہرست میں
اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرمحمد عثمان ولد ریاض احمد
اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرمحمد نعمان ولد پرویز خان
اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرمحمد یاسر ولد محمد صادق
اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرمحمد نذیر ولد خانی زمان
اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرحمزہ شبیر ولد شبیر احمد
پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈرعزیرالرشید ولد چوہدری عبدالرشید
بلوچستان کے ڈومیسائل ہولڈراسحاق خان ولد شائستہ خان کے نا م شامل ہیں
تین جنوری2023کو لکھے گئے چوتھے خط میں خیبر پختونخواکے ڈومیسائل رکھنے والے 21افراد کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی اس فہرست میں
انس امتیاز ولد امتیاز احمد
عمر حبیب ولد حبیب الرحمن
محمد شکیل ولد محمد صادق
عمر شفیق ولد محمد شفیق
محمد فرازالزمان ولد محمد زمان
محمد سجاد ولد غلام حسین
حنزلہ ولد سفیر احمد
دانش ولد نیازی
محمد نواز ولد محمد جان
محمد منیر ولد محمد حسین
محمدسجاد ولد غلام حسین
محمد ظہیر ولد غلام نبی
محمد زید ولد دلدارحسین
رشید احمد ولد محمد نذیر
محمد خالف ولد محمد یوسف
آفاق الزمان ولد امیر زمان
محمد وقار ولد محمد یوسف
احتشام انور ولد محمد انور
محمد آصف ولد ساول فقیر
عبدالرشید ولد ولی جان
محمد اویس ولد محمد اسماعیل کے نام شامل ہیں ۔ خطوط میں ان امیدواران کے رولنمبربھی لکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس میں 1600کانسٹیلز کی بھرتی کے لئے اخبارات میں اشتہار دیئے گئے تھے جس پر تیس ہزار سے زائد امیدواروں نے اسلام باد کے جناح سٹیڈیم میں تحریری امتحان دیا تھا اور امتحان دیتے ہوئے ان امیدواروں کی ویڈیو اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر بے روزگاری کے نام پرموجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ کے دوران ناقص انتظامات کی وجہ سے سینکڑوں امیدواروں کی تعلیمی دستاویزات گم اور قیمیتی اشیاء چوری بھی ہوگئی تھیں۔