فہرست میں پاکستان کے ممتاز عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل ، اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن بھی شامل ہیں
دی مسلم 500‘ کی 2027ء کی فہرست ، پاکستان سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی پوزیشن،
اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔
عمان / اسلام آباد ( ای پی آئی): اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم تحقیقی ادارے ’رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر‘ (آر آئی ایس ایس سی) نے اپنی سالانہ اشاعت ’دی مسلم 500: دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات‘ کا 2027ء کا ایڈیشن جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان اور کشمیر کی اہم سیاسی، عسکری اور مذہبی شخصیات کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2027ء کے ایڈیشن میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو مشترکہ طور پر ’پہلے نمبر‘ پر رکھا گیا ہے۔ اشاعت کے مطابق ان پانچ رہنماؤں کو سرِفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ 7 اگست 2026ء کو طے پانے والا تاریخی ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی معاشی قوت، ترکیہ کی جدید ٹیکنالوجی و صنعت اور پاکستان کی عسکری صلاحیت کو ایک اجتماعی دفاعی اتحاد میں یکجا کرتا ہے۔ اس سہ فریقی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔فہرست میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن پاکستان کے ممتاز عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل ، اور بھی شامل ہیں

مفتی محمد تقی عثمانی کو ساتویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے، جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔ اشاعت میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اس سے قبل 2025ء اور 2026ء کے ایڈیشنز میں شامل رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب، اسی اشاعت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو مسلسل 13ویں مرتبہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں سیاسی شخصیات کے زمرے میں کشمیر کے چودھویں میرواعظ کے طور پر متعارف کراتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں اپنے والد مولوی محمد فاروق کے قتل کے بعد محض 17 برس کی عمر میں دینی قیادت سنبھالی اور تب سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے مرکزی خطیب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
’دی مسلم 500‘ کی رپورٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات، اور بھارت و پاکستان کے درمیان پرامن بات چیت سے متعلق میرواعظ عمر فاروق کے دیرینہ موقف کو سراہا گیا ہے۔ اشاعت میں اگست 2019ء سے ستمبر 2023ء تک ان کی طویل خانہ نظربندی اور تاحال حکام کی جانب سے وقفے وقفے سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ روایتی دینی قیادت اور انسانی حقوق کی وکالت کے درمیان مؤثر ہم آہنگی قائم رکھے ہوئے ہیں۔
دی مسلم 500 جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں ان کا باضابطہ تعارف اور سیاسی و سماجی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
2027ء کی فہرست میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت سے تعلق رکھنے والی پانچ شخصیات کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں مشترکہ طور پر سرفہرست مقام دیا گیا ہے، جبکہ حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دنیا بھر کی نمایاں مسلم شخصیات کا تفصیلی تعارف بھی شامل کیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن اپریل 2024ء میں جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے مرکزی امیر منتخب ہوئے اور انہوں نے سراج الحق کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔
وہ 2013ء سے 2024ء تک جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے۔ اس دوران کراچی کے شہری مسائل، بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے نمایاں شناخت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی جدوجہد کو قومی سطح پر وسعت دی اور ملک بھر کے اہم عوامی و قومی مسائل کو اپنی سیاسی ترجیحات کا حصہ بنایا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے جامعہ این ای ڈی سے سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، جبکہ جامعہ کراچی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اس کے بعد باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی.


