راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی دوبارہ استدعا
راولپنڈی (ای پی آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی۔*
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ایک بار پھر استدعا کی گئی کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں 29 مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے۔
عدالت نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی، جبکہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 9 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔


