یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس سفارتی کوشش کررہے ہیں، رضا امیری مقدم

اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ’امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس سفارتی کوشش کررہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ان ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ’ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ جواب دے گا۔‘

انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ’ایران ان دونوں ممالک کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔‘چین یا کوئی دوسرا ملک اگر حوثیوں کو یمن کا ایک حقیقی فریق تسلیم کرتا ہے تو ایران ملک میں خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے ایسی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔