اسلام آباد (عابدعلی آرائیں ) پاکستان بار کونسل نے ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ کرلیا جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے ، چیر مین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا غداری کے قانون کے استعمال کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔ فواد چوہدری کے ساتھ رکھا جانے والا رویہ بھی درست نہیں .

سپریم کورٹ میں وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے پر یس کانفرنس کی جس میں وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل نے کہا ملک کی معاشی صورتحال ایسی ہے کہ حالات ہاتھوں سے نکل رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو نیا میثاق جمہوریت کرنا چاہیے، جلد گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کریں گے.

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل نے ملکی سیاسی اور معاشی حالات کے مد نظر فیصلہ کیا ہے گرینڈڈائیلاگ ہونا چاہیئے جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ پر بیٹھ جائیں انہوں نے کہا گرینڈ ڈائیلاگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا ہم چند دن میں تمام سیاسی جناعتوں سے رابطہ کرکے گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے مدعو کرینگے.

ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہر ایک کو آزادی رائے کا حق ہے لیکن آزادی رائے کا مطلب یہ نہیں دوسرے کے کپڑے اتار دیں۔ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔کسی کوتنقید کرنا ہے تو مناسب الفاظ میں کرنا چاہیے کونسل وکلاء کی سب سے بڑی باڈی ہے ۔ ہمیں آئین کی بالادستی کیلئے قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنا ہے.

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ دوسرے پلئیر ز کو نان پولیٹیکل ہی سمجھا جانا چاہیے ڈائیلاگ کے عمل میں صرف سیاسی جماعتوں کو ہی شامل کیاجائے گا ۔جمہوری ملک میں جمہوری اداروں نے ہی ملک چلانا ہے۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی،جس میں ہم نے چیف جسٹس صاحب سے کہا سپریم کورٹ میں دو جج صاحبان کی تعیناتی کی جائے،اورسینیارٹی کی بنیاد پر ہم نے اعلیٰ عدلیہ میں جج صاحبان کی تعیناتیوں کا معاملہ اٹھایا، چیف جسٹس سینیارٹی کی بنیاد پر اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی بارے مختلف رائے رکھتے ہیں .

انہوں نے کہانیب کو حکومتیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہیں، مشرف اپنے لوگوں کو نیب قانون سے بچاتے رہے، بغاوت کے الزام پر سیاسی بنیادوں پر گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔کون غدار ہے اور کون محب الوطن یہ قوم کو فیصلہ کرنے دی ۔بغاوت سے متعلق 124اے کی شق کا اطلاق انتہائی شفاف انداز میں ہونا چاہیے فواد چوہدری کی گرفتاری پر چیر مین ایگزیکٹو کمیٹی کا کہناتھا جس انداز میں منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اس پر تشویش ہے، کئی مہینوں سے محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان بار اور پریس کا رابطہ ختم ہو رہا ہے رول اور آف لا کیلئے اکٹھے چلیں گے ۔ وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل نے طیب بلوچ کو پریس ایسوسی سپریم کورٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی.